سانحہ مری سے دو روز قبل وزیراعظم آفس اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا تھا ۔۔۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے سانحہ مری کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مری کی خراب صورتحال سے متعلق وزیراعظم آفس اور دیگر متعلقہ اداروں کو 2 روزقبل ہی الرٹ کیا گیا تھا .
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 5 جنوری کو ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں واضح بتایا گیا تھا کہ شدید برفباری کے باعث سڑکیں بند ہو سکتی ہیں .

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دی تھی کہ مری، نتھیا گلی، کاغان، گلیات سمیت مختلف علاقوں میں شدید برفباری ہوگی . ایوی ایشن ڈویژن، پی ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کو آگاہ کیا گیا تھا . اس کے علاوہ وزارت آبی وسائل، وزارت فوڈ سکیورٹی، ارسا، چیئرمین ایف ایف سی اور محکمہ موسمیات کے ریجنل دفاتر کو بھی اطلاع دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں