نجی کمپنی سے خریدی گئی ووٹنگ مشینیں قابل قبول نہیں ہوں گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ نجی کمپنی سے خریدی گئی ووٹنگ مشینیں قابل قبول نہیں ہوں گی،آئین کے تحت اوپن مارکیٹ سے مشینوں کی خریداری الیکشن کمیشن کا کام ہے، ووٹنگ مشینیں اگر بیرون ملک سے خریدنی ہوں تو پیپرا رولز کے مطابق ای سی پی ٹینڈرنگ کرےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا ہے کہ وزارت سائنس کے مطابق ای وی ایم کی فراہمی کیلئے وہ ایک کمپنی سے معاہدہ کرے گی، وزارت سائنس کی نجی فرم سے خریدی گئی مشینیں قابل قبول نہیں ہوں گی، آئین کے تحت اوپن مارکیٹ سے مشینوں کی خریداری الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
بیرون ملک سے بھی مشینیں خریدنی ہوں تو پیپرا رولز کے مطابق ای سی پی ٹینڈرنگ کرےگا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ وزارت سائنس یہ بھی آگاہ کرے کیا مشینوں کی ضروری ٹیسٹنگ کا عمل اس کے ماہرین نے کیا ہے؟ یاد رہے الیکشن کمیشن نے میئراسلام آباد کے انتخاب کیلئے 3900 مشینیں مانگ رکھی ہیں۔ مزید برآں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 27 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع ہوسکیں گے۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 12 فروری کو جاری آویزاں کی جائے گی، 14 سے 16 فروری تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ 17 سے 19 فروری تک کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری سے متعلق اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ دائر اپیلوں کا فیصلہ 22 فروری تک ہوگا، کاغذات نامزدگی واپسی کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی جبکہ نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو لگائی جائےگی، 27 مارچ کو پولنگ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کے نتائج کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائےگا۔

Recent Posts

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

18 mins ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

31 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

36 mins ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

40 mins ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

46 mins ago

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

1 hour ago