کراچی ، نیشنل سٹیڈیم کا 10 فیصد عملہ کورونا کا شکار
لاہور (قدرت روزنامہ) نیشنل سٹیڈیم ،کراچی کا 10فیصد عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ملازمین کے ٹیسٹ 2 روز قبل لیے گئے تھے۔ پی سی بی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے عملے کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور گراؤنڈ کے کام جاری رہیں گے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے سربراہ عثمان و اہلیہ اور سینئر افسر عون زیدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں 10 روزہ آئسولیشن میں ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 غیر ملکی پاکستان آنے سے قبل کورونا کا شکار تھے اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔