سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔سفیر پاکستان جنرل (ر)بلال اکبر
جدہ (قدرت روزنامہ) جدہ میں صحافی برادری سے ملاقات کے دوران سفیر پاکستان بلال اکبر نے کہا ہے کہ سکالر شپ 75 فیصد پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہو گا جبکہ سکالر شپ کے ذریعے پاکستانی طلبہ ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے۔
سفیر کا مزید کہنا تھا کے ہم سعودی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی درآمداد بڑھا رہے ہیں اور سعودی تاجر جلد پاکستان انوسمنٹ کے لیے جائے گے اور سعودی حکومت نے ہمشہ لیبرز میں بھی ہمیں سپورٹ کیا ہے ہمارا کوٹہ زیادہ رکھا اور ہمارے کمیونٹی مسائل ترجیی بنیادوں پر حل کرتے ہیں جس پر ہم سعودی حکومت کے مشکور ہیں۔