نور بخاری اپنا اشتہار اب تک نشر کرنے پر برہم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اُن کا اشتہار ٹی وی پر اب تک نشر کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں نور بخاری نے کہا کہ ’میں نے 5 سال قبل ایک بیوٹی کریم کے اشتہار میں کام کیا تھا جوکہ میری اجازت کے بغیر اب تک ٹی وی نشر کیا جارہا ہے۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Noor (@realnoorbukhari)


نور بخاری نے کہا کہ ’میں اب حجاب کرتی ہوں اور اس طرح میرا پُرانا اشتہار ٹی وی پر نشر کرنا اچھی بات نہیں ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’عام طور پر کسی بھی اشتہار کو کنٹریکٹ ایک سال کا ہوتا ہے جس کے لحاظ سے یہ کنٹریکٹ بھی ختم ہوچکا ہے۔‘
نور بخاری نے مزید کہا کہ ’میں نے اب اپنی ساری زندگی اللّہ اور اُس کے دین کے لیے وقف کردی ہے لہٰذا براہِ کرم یہ اشتہار نشر کرنا بند کریں۔‘واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔