کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں ہونے والی بر ف بار ی کے بعد سیا حوں نے تفریحی مقام ہنہ اوڑک کا رخ کیا جہاں پر وہ پھنس گئے،ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے غائب، سیاح کا شکوہ . تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والی برف با ری کے بعد سیا حوں نے لطف اندوز ہو نے کے لئے ہنہ اوڑک کا رخ کیا جہاں پر برف با ری کے باعث راستے بند ہو نے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور کئی گھنٹوں سے راستہ بند رہا گاڑیوں میں موجود بچے، بزرگ، خوا تین سمیت سیا حوں کو مشکلات اٹھانا پڑی،اس موقع پر سیا حوں نے شکوہ کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے مو قع پر کسی بھی امداد کے لئے نہیں پہنچیں بلکہ اس موقع پر تمام عملہ غائب تھا .
. .