گوادر(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے پریس کلب گوادر کے ایک وفد نے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کی سربراہی میں ملاقات کی وفد نے وزیر اعلی بلوچستان کو پریس کلب کے معاملات اور صحافتی امور سے متعلق مسائل سے آگاہ کیاوفد نے وزیر اعلی بلوچستان کو شہر کے ناقص سیوریج اور ڈرینیج لائنوں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مسائل، اسکولوں اور کالجز میں ٹیچرز کی کمی کے علاوہ گرلز کالج جیونی کے اسٹاف کی قلیل تنخواں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلء نے کہا کہ گوادر کی ترقی اور ترقیاتی عمل میں مقامی آبادی کی مشاورت کا حصول ہماری حکومت کی ترجیحاتی پالیسی کا حصہ ہے مقامی صحافی گوادر کے حقیقی مسائل اجاگر کریں تاکہ حکومت کی بھی رہنمائی ہو اور مسائل کے حل میں مدد مل سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت گوادر پریس کلب کو ضروری سہولیات فراہم کریگی انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات گوادر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد محکمہ اطلاعات گوادر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالوھاب بلوچ بھی موجود تھے.
. .