کوئٹہ میں سردیاں شروع ہوتے ہی سوئی سدرن گیس کمپنی نے کئی صارفین کو ہزاروں روپے کے بلز بھجوادئیے، بھاری بھرکم بلز دیکھ صارفین پریشان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سردیاں شروع ہوتے ہی سوئی سدرن گیس کمپنی نے کئی صارفین کو ہزاروں روپے کے بلز بھجوادئیے، بھاری بھرکم بلز دیکھ صارفین پریشان ہوگئے ،، سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے یہ بلز مشتبہ میٹر ز والے صارفین کو بھجوا ئے گئے۔ تفصیلات کے مطابقکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کے صارفین کو پندرہ ہزار سے لیکر دو دولاکھ روپے کے بلز موصول ہوئے ہیں جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پورے ماہ کے دوران صرف بیس سے تیس یونٹس سوئی گیس استعمال کی ہے لیکن انہیں ہزاروں روپے کے بلز دئیے گئے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ ابھی تو موسم سرد کی ابتدا ہوئی ہے تو سوئی گیس کے ہزاروں روپے کے بلز آرہے ہیں ۔اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ جن صارفین کے میٹربند ،یامشتبہ ہیں انہیں خود کار سسٹم کے تحت بلنگ کی جاتی ہے ان کی میٹرکی جا نچ پڑتال لیب میں ہوگی جن صارفین کے میٹردرست پائے گئے ان کو لگائی گئی رقم بل سے نکال دی جائے گی ۔
