نصیر آباد واٹر مینجمنٹ کرپشن کیس: ٹھیکیدار اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو 9، 9 سال قید اور جرمانے کی سزا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انسداد بدعنوانی خصوصی عدالت بلوچستان کوئٹہ کے جج نجیب اللہ خان کاکڑ نےنصیر آباد محکمہ واٹر مینجمنٹ کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن عدالت نے ٹھیکیدار اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔ ہفتہ کو مقدمہ نمبر 03/2025 ،ایف آئی آر نمبر 01-N/2024 تھانہ اینٹی کرپشن بلوچستان میں ٹھیکیدار عبدالمجید ولد مراد بخش اور ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ نصیر آباد عبدالقدوس مینگل ولد میر آزاد خان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 420 کے تحت 2 سال قید بامشقت اور 10,000 روپے جرمانہ، عدم ادائیگی پر مزید 2 ماہ قید اور انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ فیصلے کے فوری بعد دونوں مجرمان کو عدالت کے حکم پر گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں سینٹرل جیل مچھ منتقل کیا جائےگا۔ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ نے اس کامیابی پر تفتیشی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

WhatsApp
Get Alert