کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق‘ 7 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی پانویں لہر کے دوران مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 97 ہو گئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 586 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 605 ہو گئی ، اس دوران ملک بھر میں 58 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک سب سے زیادہ کورونا کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں ، جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 774 تک پہنچ چکی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعددا ایک لاکھ 84 ہزار 455 ہے ، صوبہ پنجاب میں کورونا کے 4 لاکھ 62 ہزار 323 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 17 ہزار 436 ، صوبہ بلوچستان میں 33 ہزار 910 ، آزاد کشمیر میں 35 ہزار 218 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 489 اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان ملک عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہزار 105 ہوچکی ہے ، صوبہ سندھ میں کورونا سے 7 ہزار 738 شہری موت کے منہ جا چکے ہیں ، صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 974 ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ تعداد 976 بتائی گئی ، گلگت بلتستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 187 شہری شامل ہیں ، اسی طرح اب تک صوبہ بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 750 افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

7 mins ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

16 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

23 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

36 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

48 mins ago

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…

59 mins ago