کورونا ویکسین تجربے کیلئے لے جائے جانے والے بندر بھاگ نکلے
فلوریڈا(قدرت روزنامہ)کورونا ویکسین کے تجربے کیلئے لے جائے جانے والے بندر بھاگ نکلے جن کی پولیس نے تلاش شروع کردی۔امریکا میں کورونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں 100 بندروں ایک لیبارٹری میں تجربات کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس سے کچھ بندر فرار بھاگ نکلے۔
بندروں کو فلوریڈا میں لیبارٹری لے جانے والا ٹرالر پنسلوانیا میں موٹر وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گیا، حادثے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن 4 بندر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس کے بعد سے 3 مل گئے ہیں لیکن ایک بندرلاپتہ رہا ہے، لمبی دم والے مکاک کو کورونا وائرس ویکسین کی تحقیق کے لیے مانگا گیا ہے۔
پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جانور کو تلاش کرنے یا پکڑنے کی کوشش نہ کریں، اگر وہ جانور دیکھیں تو 911 پر کال کریں۔