’کسی کو وزیراعظم بنوا سکتا تو خود نہ بن جاتا‘ چوہدری سرور نے گزشتہ بیان کی تردید کردی

لاہور (قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشہ بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ، میں ملک میں کونسلر نہیں بنا تو کسی کو وزیراعظم کیسے بناؤں گا؟ کسی کو وزیراعظم بنوا سکتا تو خود نہ بن جاتا ، میں نے صرف پیش گوئی کی جس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ، ملک میں سنسنی خیز جرنلزم کی جارہی ہے تاہم سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کرنا مناسب نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے یہ نہیں کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا ، میں تو کسی شخص کو ایم این بھی نہیں بنا سکتا ، عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے 22 سال جدوجہد کی ، اسی طرح پیپلز پارٹی اور اس کی لیڈر شپ نے بھی جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دیں اور پیپلز پارٹی کی جدوجہد کی وجہ سے بینظیر بھٹو اقتدار میں آئی تھیں ، جمہوری نظام میں کسی ایک کی نہیں اجتماعی جدوجہد ہوتی ہے کارکن قائدین کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو سیاسی جماعتیں کامیاب ہوتی ہیں ، اس لیے یہ کہنا کہ میں نے کسی کو بنایا غلط ہے ، البتہ مجھے فخر ہے کہ اجتماعی سیاسی کوششوں میں میری جدوجہد بھی شامل تھی ، جمہوری روایات میں ہر ووٹر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جمہوری نظام میں کوئی ایک شخص اکیلا کچھ نہیں کر سکتا ، میں نے برے اور مشکل وقت میں ہر کسی کا ساتھ دیا ، مسلم لیگ ن کو جب چھوڑا تو وہ اس وقت بہت مضبوط تھی ، نواز شریف اور شہباز شریف جب جلا وطن تھے تو اس وقت ان سے اچھا تعلق تھا ، تب پیش گوئی کی تھی کہ نواز شریف وزیراعظم اور شہباز شریف وزیراعلیٰ بنیں گے ، میں نے صرف پیش گوئی کی جس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

1 hour ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

1 hour ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago