میرے خلاف بے شک جتنی بھی تحقیقات کی جائیں میں نہیں گھبراتی ٗ حریم شاہ کا عمران خان کی کار کر دگی پر شدید مایوسی کا اظہار

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے ناامیدی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے خلاف بے شک جتنی بھی تحقیقات کی جائیں میں نہیں گھبراتی۔ حریم شاہ نے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے ناامیدی اور مایوسی کا اظہار کیا۔ویڈیو پیغام میں حریم نے کہاکہ جب ہم پاکستانی پیسوں کو ڈالر میں ایکسچینج کرواتے ہیں تو ہمیں پھر ضرور رونا آتا ہے کہ وزیر اعظم عمران کو جب ہم نے ووٹ دیا تو انھوں نے ہمارے اندر ایک امید جگائی تھی کہ پاسپورٹ اور

پاکستانی کرنسی کی اہمیت کا لیول عمران خان کے دورحکومت میں بہت اونچا ہوگا۔ معروف ٹک ٹاکر نے کہا کہ عمران خان سے ہم مایوس ہوئے ہیں، ناامید ہوئے ہیں تاہم ابھی بھی ایک امید ہے کہ شاید کوئی ایسا وزیراعظم آئے جو پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائے۔حریم شاہ نے کہا کہ اسی طرح اگر ہم بغیر تحقیق کے ایک دوسرے کے پیچھے پڑے رہے اور بغیر تحقیق کے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے تو ہم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے اور جہاں تک بات اداروں کی تحقیق کی ہے تو بے شک تحقیقات کی جائیں میں تحقیقات سے نہیں گھبراتی اس کے بعد اور چیزیں واضح ہو جائیں گی کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔حریم شاہ کی بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک وضاحتی بیان جاری کیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ان کے ساتھ موجود شخص نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ساری رقم جو حریم کی ویڈیو میں موجود ہے وہ ان کی ہے اور وہ منی ایکسچینج کا کام کرتے ہیں جب کہ ان کا تمام پیسہ قانونی ہے۔