کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی طبیعت ناساز

لاہور (قدرت روزنامہ)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر شادی کے بعد بیمار پڑگئے۔کنول آفتاب نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کی اور اُن کے شوہر ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز ہے۔‘


اُنہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کے منتظر ہیں۔‘کنول آفتاب نے مزید کہا کہ ’ہماری جلد صحتیابی کے لیے بہت ساری دُعائیں کریں۔‘واضح رہے کہ اس جوڑی کا گزشتہ سال، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا جبکہ حال ہی میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

Recent Posts

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

12 mins ago

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

30 mins ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

39 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

46 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

59 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

1 hour ago