پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 7 روپے 6 پیسے کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل بھی فی لیٹر 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے مقرر کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 387 روپے 81 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافے کا رجحان رہا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 18 سینٹ گر کر 95.91 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 11 سینٹ کمی سے 103.49 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت 77.76 ڈالر بڑھ کر 4,007.44 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 1.45 ڈالر اضافے سے 51.20 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 2.50 ڈالر گر کر 440 ڈالر فی بشل جبکہ گندم 4.25 ڈالر کمی سے 595.50 ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔
کاٹن کی قیمت میں 51 سینٹ کا اضافہ ہوا جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 1.55 ڈالر کمی سے 218.15 ڈالر فی یونٹ ہو گئی۔

WhatsApp
Get Alert