صرف ایک شخص عمران خان کو سیاسی طور پر شکست دینے کی ضد میں ملکی معیشت تباہ کر دی گئی، اداروں کی ساکھ داؤ پر لگا دی گئی اور آئین و قانون کی بالادستی کو کمزور کر دیا گیا،عون عباس بپی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی کاکہنا ہے صرف ایک شخص ’’ عمران خان‘‘ کو سیاسی طور پر شکست دینے کی ضد میں ملکی معیشت تباہ کر دی گئی، اداروں کی ساکھ داؤ پر لگا دی گئی اور آئین و قانون کی بالادستی کو کمزور کر دیا گیا۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا عمران خان کو دبانے کی کوششوں میں ملک اور عوام کو اس نہج پر پہنچا دیا گیا ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی و معاشی بحران مزید گہرا ہو رہا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ سیاسی انتقام سے عوامی مینڈیٹ ختم نہیں کیا جا سکتا۔ بنیادی انسانی حقوق کی پامالی بند کی جائے اور عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو قانون کے مطابق حقوق فراہم کیے جائیں۔
