وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علیزئی میں جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) قلعہ عبداللہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، واقعے پر دلی دکھ اور افسوس ہے، وزیر داخلہ میرضیاء لانگو
دھرنے میں آنے کا مقصد اپنے عوام کے دکھ کا احساس ہے، جس سے غافل نہیں ہونگے، وزیر داخلہ
قلعہ عبداللہ کا واقعہ اسلامی، پشتون اور بلوچ روایات کے منافی ہے، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
بلوچ اور پشتون روایات میں جنگ کے دوران گھر، خواتین اور بچے مستثنیٰ ہوتے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان
جو لوگ خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ ہماری روایات اور معاشرے کا حصہ نہیں، میر ضیاء اللہ لانگو
بعض سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ایسے واقعات کو بطور پلیٹ فارم استعمال کرتی ہیں، وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو
بحیثیت پاکستانی ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ ملک میں دہشت گرد موجود ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو
کچھ سیاسی جماعتیں دہشت گردی کا تمام ملبہ حکومت پر ڈال دیتی ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں، وزیر داخلہ
حکومت ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
سانحہ زیارت کے دھرنے میں دہشت گردی کے خلاف بات کرنے کے بجائے سارا ملبہ حکومت پر ڈال دیا گیا، وزیر داخلہ بلوچستان

کیا حکومت اپنے ہی لوگوں کو مارے گی؟ سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار ریاست کے اپنے جوان تھے، وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
میں خود بھی دہشت گردی کا نشانہ بن چکا ہوں، کوئٹہ آتے ہوئے مجھ پر حملہ ہوا، اللہ تعالیٰ نے میری جان بچائی، وزیر داخلہ بلوچستان
عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، میر ضیاء اللہ لانگو
ہمیں متحد ہوکر دہشت گردوں کو دہشت گرد کہنا اور ریاست کا ساتھ دینا ہوگا، وزیر داخلہ بلوچستان
دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو
مہاجرین کی واپسی اور پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ریاستی فیصلوں کا ساتھ دینا ہوگا، وزیر داخلہ بلوچستان
دوغلے پن کا رویہ ترک کرکے ملک کے مفاد میں یک زبان ہونا ہوگا، وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
منشیات کے خاتمے کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان
دھرنے کے شرکاء صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، میر ضیاء اللہ لانگو
