ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں بلکہ شکست سے دوچار کرے گا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ


تهران(قدرت روزنامہ)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں بلکہ شکست سے دوچار کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا لالچ اور ایک دھوکے باز فریق کی حمایت میں ایران کے خلاف غیر قانونی اور خوفناک جنگ میں گھسیٹا گیا۔
انہوں نے اس اقدام کو امریکا کے ناکام اندازوں اور تزویراتی غلطیوں کا نتیجہ قرار دیا۔
ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے انتخابی نتائج کے ذریعے اپنے حکام کو واضح پیغام دے دیا ہے، اگر امریکی حکومت حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی خطرناک پالیسی پر قائم رہی تو اس کی غلطیوں کے نتائج ماضی کے تمام تجربات سے زیادہ سنگین ہوں گے۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران ایسا ملک نہیں جسے دھمکیوں سے خوفزدہ کیا جا سکے یا جارحیت کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert