انڈونیشیا میں شدید بارشیں، سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک


انڈونیشیا(قدرت روزنامہ)انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 مزدور ہلاک جبکہ 13 تاحال زیر زمین پھنسے ہوئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے علاقے بوگور میں سونے کی ایک غیر قانونی کان حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کئی مزدور کان میں پھنس گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیرکو شدید بارش کے باعث کان کی سرنگ میں پانی بھر گیا جس کے باعث 26 مزدور زیرِ زمین پھنس گئے ۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 13 مزدور ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 6 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ 13 مزدور کان میں پھنسے ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ راستے تنگ، پھسلن سے بھرے اور اندھیرے میں ڈوبنے کی وجہ سے کان تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

WhatsApp
Get Alert