کانگریس پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول ٹرمپ کی جماعت کیلئے عدالتی تقرریوں کے تیز رفتار دور کا بھی خاتمہ ہے: برطانوی میڈیا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی کانگریس پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول ٹرمپ کی جماعت کے لیے عدالتی تقرریوں کے تیز رفتار دور کا بھی خاتمہ ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ریپبلکنز نے وفاقی عدالتوں میں قدامت پسند ججوں کو تعینات کرکے ان کی تشکیلِ نو کی تھی۔
ریپبلکنز نے گزشتہ 2 سال کے دوران سینیٹ پر اکثریت کی بنا پر 56 نئے ججوں کی تقرری کی توثیق کرائی جن کی مدتِ ملازمت تاحیات ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی نے بتایا کہ ڈیموکریٹس کنٹرول کے بعد اسرائیلی فوجی امداد پر نظرثانی کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیونکہ بہت سے ایسے امیدوار جیتے ہیں جنہوں نے اسرائیل کی فوجی امداد اور ایران جنگ کے خلاف مہم چلائی تھی۔
دوسری جانب ریپبلکنز کی جانب سے اسرائیل کے لیے روایتی حمایت پر نظرِ ثانی کے بیانات آچکے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert