الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ، جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیا جب کہ جے یو آئی کی ایک مخصوص نشست کے تنازع پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جے یو آئی کی اپیل خارج کردی۔

وکیل جے یو آئی نے کہا کہ جے یو آئی نے مخصوص نشستوں کیلئے چار نام دیے، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کیلئے فہرست میں تبدیلی نہیں کر سکتا، پاکستان کی تاریخ کا یہ منفرد کیس ہے۔

وکیل جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ جے یو آئی کہہ رہی ہے صدف احسان انکی امیدوار نہیں ہے، لیکن ہمیں کہا جارہا ہے نہیں یہی آپکی جماعت کی امیدوار ہے، اگر سیاسی جماعت نے درست فہرست نہیں دی اس سے درستگی مانگی جاسکتی تھی۔

وفاقی آئینی عدالت نے جے یو آئی کی درخواست خارج کردی۔

 

WhatsApp
Get Alert