سونے کی قیمتیں پھر بے قابو! چاندی سمیت تمام قیمتی دھاتیں مہنگی، جانیں عالمی نرخ

کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جہاں جمعرات کو قیمتی دھات کی فی اونس قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونا گزشتہ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.9 فیصد اضافے کے بعد 4,134.83 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ اس اضافے کے نتیجے میں سونے کی قیمت 22 اکتوبر کے بعد بلند ترین سطح پر آگئی۔

سونے کے ساتھ دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ چاندی کے نرخ 1.7 فیصد اضافے سے 53.12 ڈالر فی اونس ہوگئے جبکہ پلاٹینم کی قیمت 2.1 فیصد بڑھ کر 1,527.65 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح پیلیڈیم کی قیمت میں بھی 2.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی فی اونس قیمت 1,030.14 ڈالر تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں تیزی کا یہ رجحان گزشتہ کاروباری سیشن سے جاری ہے۔ بدھ کو بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ تقریباً 3.4 فیصد بڑھے تھے جو 19 اگست کے بعد ایک روز کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ تھا۔

دوسری جانب امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا اور دسمبر کے لیے سونے کے سودوں کی قیمت 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 4,144.20 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

WhatsApp
Get Alert