بیلا حدید کو فلسطینی خاتون ہونے پر فخر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید کو فلسطینی خاتون ہونے پر فخر ہے۔بیلا حدید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پھپھو غدا حدید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ’آنٹی غدا 1944 میں فلسطین کے شہر ناصرت میں پیدا ہوئیں، وہ حدیدفیملی کی سب سے بڑی اولاد تھیں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’آنٹی، اُن کے والد اور پورا خاندان، امریکہ میں قیام پذیر ہونے سے پہلے 3 مختلف براعظموں میں بطور پناہ گزین رہے‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Bella 🦋 (@bellahadid)


بیلا حدید نے لکھا کہ’آنٹی غدا ذہانت سے بھی آگے تھیں، اُن کے پاس متعدد ڈگریاں تھیں جن میں مواصلات، کاروبار اور مالیات شامل ہیں، وہ یہاں کے سب سے بڑے بینک میں پہلی خاتون وائس پریزیڈینٹ تھیں اور انہوں نے ماڈل کے والد کی طرح رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں بھی اپنا کیریئر بنایا‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وہ ایک فلسطینی خاتون علمبردار تھیں اور انہوں نے پیشہ ورانہ، ذاتی اور ثقافتی طور پر تمام تر رُکاوٹوں کا مقابلہ کیا‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’وہ مہربان، ناقابل یقین حد تک ہوشیار، محبت کرنے والی، پرعزم اور مضبوط تھی‘۔بیلا حدید نے بتایا کہ ’وہ خاندان کی سربراہ تھیں اور اُنہوں نے اپنے 7 چھوٹے بہن بھائیوں کے لیے وہ سب کچھ کیا جس سے وہ امریکا میں بطور فلسطینی پناہ گزین ایک بہتر زندگی گزار سکیں‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’اُنہیں پھپھو بہت یاد آئیں گی، لیکن وہ یہ بھی جانتی ہیں کہ وہ اور اُن کی کزنز لینا، اور گلینی پھپھو کی میراث کو ہمیشہ زندہ رکھیں گی‘۔اُنہوں نے لکھا کہ’ اتنی مضبوط فلسطینی خواتین کےخاندان کا حصّہ ہونے پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور اس پر اُنہیں فخر ہے‘۔