بختاور کے بیٹے کی بینظیر بھٹو کیساتھ تصویر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم کی اپنی نانی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم کے آفیشل اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mir Hakim Mahmood Choudhry (@mirhakim10)


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں میر حاکم محبت بھری نظروں سے اپنی نانی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر دیکھ رہے ہیں۔تصویر میں میر حاکم شاید اپنی والدہ کی گود میں موجود ہیں۔
میر حاکم کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’یہ اُن کی پسندیدہ تصویر ہے۔‘دوسری جانب بختاور بھٹو نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی۔


بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں 21 جنوری 2022 لکھا یعنی وہ تاریخ کہ جب یہ تصویر کھینچی گئی تھی اور ساتھ ہی دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ برس اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔