عمران خان کی جانب سے نئے صوبے بنانے کی حمایت کی اطلاعات
لطیف کھوسہ اور سلمان صفدرسے ملاقات میں عمران خان نے ملک میں نئے صوبے بنائے جانے کی واضح حمایت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، یہ اقدام ملک کے مفاد میں ہے؛ صحافی نعیم اشرف بٹ کی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے سینئر وکلا سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کی جیل میں ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی اور تفصیلات سامنے آ گئیں۔
صحافی نعیم اشرف بٹ کی رپورٹ کے مطابق جیل میں ہونے والی اس تفصیلی ملاقات کے دوران ملک میں جاری نئے صوبوں کی بحث پر بھی گفتگو ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے صوبے بنائے جانے کی واضح حمایت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بننے چاہئیں اور یہ اقدام وسیع تر قومی اور ملکی مفاد میں ہے۔
عمران خان نےلطیف کھوسہ،سلمان صفدرسےملاقات می نئےصوبےبنانےکی حمایت کردی
خان نےبشریbb،بہنوں,تمام خواتین اسیران کی رہائی کےلیےمذاکرات کاکہا
پارلیمانی پارٹی کوخواتین کی رہائی ،نئےصوبے,سیاسی ایشوزپرمذاکرات کامینڈیٹ دےدیا
پارٹی کے2بڑےعہدیداروں نےکھوسہ کیIKسےملاقات نہ ہونےکی کوشش کی https://t.co/mLJbFmOLRr— Naeem Ashraf Butt (@NaeemAshrafBut2) November 12, 2026
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اپنی بہنوں سمیت جیلوں میں قید تمام خواتین اسیران کی رہائی کے لیے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات شروع کرنے کی واضح ہدایت جاری کی ہے، اس ضمن مین عمران خان نے پارٹی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ تمام خواتین اسیران کی رہائی تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے اور اس معاملے میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔
صحافی کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ اس اہم مقصد کے حصول کے لیے عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کو باضابطہ طور پر مینڈیٹ تفویض کر دیا ہے، اس مینڈیٹ کے تحت پارلیمانی پارٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ خواتین اسیران کی رہائی اور دیگر تمام اہم قومی و سیاسی معاملات پر حکومت یا متعلقہ فریقین کے ساتھ بامقصد مذاکرات کرے تاکہ درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکے۔
دوسری جانب پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے ہی دو بڑے مرکزی عہدیداروں نے اس بات کی بھرپور کوشش کی تھی کہ سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ ہوسکے، تاہم مبینہ طور پر پارٹی کے اندر سے ڈالی جانے والی ان تمام تر رکاوٹوں کے باوجود یہ ملاقات طے پا گئی اور اس میں مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر اہم فیصلے کرلیے گئے۔
