بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری، سوموار کے دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا . تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان .


خیبر پختونخوا،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کی توقع . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد،کشمیر،شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/برفباری ہوئی . بارش (ملی میٹر): پنجاب: گوجرانوالہ55، منڈی بہاؤالدین،مری48،نارووال44،سیالکوٹ(ائیرپور42،سٹی18)،منگلا51، جہلم35،حافظ آباد32، لاہور(سٹی30،ایئرپورٹ26)، گجرات28،چکوال25، اسلام آباد( ائیرپورٹ 24، بوکرا 22، گولڑہ 21،زیروپوائنٹ 18، سیدپور15)، سرگودھا22، راولپنڈی (چکلالہ 29، شمس آباد 21)، جوہرآباد19، اٹک15،قصور،ساہیوال10،نورپورٹھل09،فیصل آباد،اوکاڑہ06،ٹوبہ ٹیک سنگھ05،جھنگ03،ملتان،ڈی جی خان،بھکر،کوٹ ادو01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ46، چراٹ41، پاراچنار20،کاکول14، دیر (بالائی14، زیریں 08)،سیدو شریف 13، بالاکوٹ12،ڈی آئی خان 08،پشاور07،تخت بائی06، بنوں،مردان05،پٹن، کالام01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی47،ائیرپورٹ 37)، گڑھی دوپٹہ32 ،کوٹلی30، راولاکوٹ 23، بلوچستان: قلات 20، گلگت بلتستان: اسکردو اوراستورمیں02ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی . برف باری (انچ): مری 26.0، مالم جبہ22.0، راولاکوٹ3.4، قلات،اسکردو،2.4پاراچنار،استور1.0اورکالام میں0.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی . آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ ،قلات منفی 09، گوپس منفی07،پاراچنار منفی06،کالام ،کوئٹہ منفی05،اسکردو،استور،بگروٹ منفی04،ہنزہ،مالم جبہ،دالبندین منفی03،مری،ژوب، راولاکوٹ منفی02،چراٹ،نوکنڈی، بارہ مولہ، پلوامہ ، شوپیاں اور اننت ناگ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں