سارہ علی خان میک اپ کے دوران لائٹ پھٹنے سے خوفزدہ ہوگئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سارہ علی خان میک اپ کرواتے ہوئے اچانک خوفزدہ ہوگئیں، ان کے خوفزدہ ہونے کی وجہ کمرے میں موجود بلب کا پھٹنا تھا۔سارہ علی خان نے آج جب اپنے دن کا آغاز کیا تو انہیں ایک عجیب سی صورت حال کا سامنا کرنا پڑگیا، انہیں میک اپ کروانے کے دوران تھوڑا معمولی سا خوف محسوس ہوا۔
Insta Update| Via Sara’s insta story❤️#SaraAliKhan @SaraAliKhan pic.twitter.com/RFL5y2QSYU
— Sara Times🗞 (@Saratimes95) January 23, 2022
اداکارہ نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوریز پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں وہ ایک شوٹنگ کی تیاری کے لیے میک اپ کرواتے ہوئے نظر آرہی ہیں، جیسے ہی ان کا میک اپ مکمل ہوتا ہے تو اچانک ایک زور دار آواز سنائی دیتی ہے اور اسی وقت کمرے میں موجود بلب جھٹکے سے پھٹ جاتا ہے، جسے دیکھ کر سارہ علی خان تھوڑی سی خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔