لاہور: ڈیوس روڈ پرفائرنگ، نجی ٹی وی کا رپورٹر جاں بحق
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈیوس روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں کیپٹل ٹی وی کا رپورٹر حسنین شاہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حسنین شاہ کی کار پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی، جب وہ پریس کلب جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اپنے چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں