کچلاک(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح کچلاک بازار میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، حاجی شریف توخئی، ملک عبدالحمید کاکڑ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر نصیب اللہ شاہوانی، کوئٹہ سٹی صدر ملک نورالدین کاکڑ، سید سعداللہ شاہ، ثنا اللہ جتک، شاہجہان گجر، سابق صوبائی وزیر یونس ملازئی، ولی خان وردگ، شہزادہ کاکڑ، خان محمد بڑیچ، جہانگیر لانگو بلوچ کی قیادت کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ ریلی نکالی گئی . ریلی مین شاہراہ سے ہوتی ہوئی سیٹھ عبدالحمید کاکڑ کی رہائش گاہ پر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوئی جہاں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ، سردار سربلند جوگیزئی، شریف توخئی ودیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کے کسان اور عوام موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے بے زار ہوچکے ہیں آج پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین کی ہدایت پر پورے ملک میں کسان سراپا احتجاج ہے .
انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور آج پورے ملک میں یوریا کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی حکومت کی اشیر باد سے بلیک مارکیٹنگ سلسلہ عروج پر ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تبدیلی سے تنگ ہوکر پرانا پاکستان مانگ رہا ہے ریاست مدینہ کے مقدس نام کا استعمال اسلام کی توہین ہے . انہوں نے کہا موجودہ حکومت تین چار مہینوں کی مہمان ہے اور ان سے نجات کا وقت آگیا ہے اور پاکستان کا مستقبل پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے . 27فروری کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کسان مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اور کچلاک کے عوام کے پیپلز پارٹی پر اعتماد نیک شگون اور علاقائی قیادت مبارک باد کے مستحق ہے ملک عبدالحمید خان کاکڑ ایڈوکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکی اور شرکا جلسہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا . کوہلو:ملک بھر کی طرح کوہلو میں بھی زمینداروں کا معاشی قتل عام،کھاد شارٹیج اور مہنگائی کے خلاف مرکزی کال پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب کسان مارچ ریلی و مظاہرہ کیا گیا . تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کھاد کی شارٹیج کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوہلو کی جانب سے کسان مارچ ریلی نکالی گئی ریلی میں ضلعی عہدیداران کارکنان سمیت کسانوں نے شرکت کی ریلی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی مظاہرین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی زمینداروں کا معاشی قتل عام اور کھاد کی مصنوعی شارٹیج کے خلاف خوب نعرے بازی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما ایڈوکیٹ میر جلیل احمد مری نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم گراکرخودکشیوں پر مجبور کرنے والے حکومت کہتی ہے کہ غربت میں کمی ہوئی ہے . موجودہ نااہل اور نالائق حکومتوں کی نااہلی کے باعث ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مشکلات کے شکار ہیں اس وقت ملک میں مہنگائی اور کھاد کی قلت نے زمینداروں اور کسانوں کے لئے نئی مشکلات پیدا کردی ہیں کھاد کی شارٹیج پر ملک بھر کے کسان سخت مایوس ہیں کھاد کے بحران کی وجہ سے ملک میں گندم کی بحران آسکتا ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے کھاد کی شارٹیج پر ضلع کے ستر فیصد عوام کھاد کے لئے پریشان ہے . ضلع میں آٹے کو بھی نہیں آنے دیا جارہا ہے باڈر پولیس کوہلو میں آٹے کو آنے سے روکھ رہا ہے یہ عمل لوگوں کے ساتھ ظلم و ذیادتی کے مترادف ہے موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ کھاد کی شارٹیج کو دور کرکے کسانوں کو ریلیف دیا جائے تاکہ کسانوں کی کھڑی فصلیں نقصانات سے بچ سکے اگر حکومت نے بروقت مہنگائی کو کنٹرول اور کھاد کی منصوعی قلت کو دور نہیں کیا تو کسان مارچ بنی گالہ کی طرف بھی جاسکتا ہے پیپلز پارٹی ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہے اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے .
. .