موجودہ حکومت نے جامعات کی گرانٹ کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر اڑھائی ارب روپے کردیا گیا، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جامعات کی گرانٹ کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر اڑھائی ارب روپے کردیا گیا، بیوٹمز کے ملازمین کے مسائل حقیقی اور حل طلب ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سے بات کرونگا، یہ بات انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) ایمپلائز کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد نے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی کو بیوٹمز ملازمین کو ہاؤس ریکوزیشن، ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا،صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کمیٹی کو یونیورسٹی معاملات میں انکی ذاتی مثبت دلچسپی اور حالیہ یونیورسٹی گرانٹس میں اضافے کے حوالے سے اپنی کوششوں سے آگاہ کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے یونیورسٹی گرانٹس کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر اڑھائی ارب روپے کردیا ہے حکومت نے بیوٹمز کی گرانٹ میں بھی اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بیوٹمز ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے اور آئندہ بجٹ میں گرانٹس میں مزید اضافے کے کوشش کریں گے، کمیٹی نے صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی سے درخواست کی کہ وہ وزیراعلی سے کمیٹی ممبران کی ملاقات کروانے میں کردار ادا کریں تاکہ بیوٹمزملازمین کے مسائل انکے سامنے رکھے جاسکیں جس پر صوبائی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ وہ عنقریب وزیر اعلی کے ساتھ بیوٹمز ملازمین کے وفد کی ملاقات کروائیں گے .

.

.

متعلقہ خبریں