وفاقی وزیر نے سسٹم سی سیٹ اور سسٹم کولیپس کی بات کی، کیا بلاول بھٹو رائے بھی نہ دیں؟ شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر نے سسٹم سی سیٹ اور سسٹم کولیپس کی بات کی، کیا بلاول بھٹو رائے بھی نہ دیں؟ آپ کوئی بھی فیصلہ لیتے ہو تو سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر سے مشورہ تو کرو، پیپلزپارٹی کبھی ہتھیار نہیں اٹھاتی۔
انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر آدمی اپنی رائے رکھ سکتا ہے، رائے پر کفر کا فتویٰ نہیں دیتے،28نومبر کو کسی بھی جماعت کو ریلی نہ نکالنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کبھی ہتھیار نہیں اٹھاتی، انتشار کی بات نہیں کرتی، ان معاملات کے فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمان میں ہوں گے، سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ شہر میں کشیدگی ہو، پیپلزپارٹی نے 4 رکنی کمیٹی قائم کی ہے، سندھ حکومت آج ہی ایم کیوایم اور قوم پرستوں سے رابطہ کرے گی۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے کراچی کے لیے 500 اضافی بسوں اور 9 نئے بس ڈپو کے قیام کی منظوری دے دی۔
29 نومبر کو کراچی میں کسی بھی سیاسی جماعت کو ریلی یا جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور قوم پرست جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، کہ نئے صوبوں سمیت تمام فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمان اور سندھ اسمبلی میں ہونے چاہئیں۔ صوبوں کے قیام پر بحث کا آغاز وفاقی وزراء نے کیا، اختلافِ رائے جمہوریت کا حصہ ہے اور کسی کی رائے پر نفرت نہیں پھیلانی چاہیے۔ سیاسی اختلافات کا حل مذاکرات اور بات چیت سے نکالا جائے۔
