(قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کی تحریک پر طویل مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے اور حکومت مخالف لانگ مارچ اور ان ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امور پر بھی مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لیا۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔
نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ ہو گا نون لیگ بھرپور ساتھ دے گی۔
خیال رہے کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہوگا۔
اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کی تحریک اور سیاسی حکمت عملی پر غور ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل آفس نے عدالتوں میں ٹیکس محکمہ کی قانونی ٹیموں کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، ابتدائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی خلائی ادارے ناسا نے سپر کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک ویڈیو جاری کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی عوام کیلیے سنگین خطرہ قرار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے پستہ قد…