سعودی عرب میں تعلیمی ادارے کھلنے پر طالبعلم کا سکول کے داخلی راستے پر ہی سجدہ شکر، ویڈیو وائرل ہوگئی

ریاض(قدرت روزنامہ)تعلیمی ادارے کھلنے پر طالبعلم سکول کے دروازے پر سجدہ ریز ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی .
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پیش نظر دو سال تک طلبا آن لائن کلاسز کے ذریعے پڑھتے رہے تاہم تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد طلبا نے اپنی اپنی درس گاہوں کا رخ کیا، ان میں سے ایک طالبعلم ایسا بھی تھا جس نے سکول کھلنے پر خوبصورت انداز میں رب کا شکر ادا کیا .

سوشل میڈیا پر یہ دل کو چھو لینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک طالبعلم سکول میں داخل ہوا اور دروازے پر جائے نماز بچھا کر رب کا شکر ادا کرتے ہوئے سجدہ ریز ہوگیا .


اس دوران ایک استاد بھی سکول میں داخل ہوئے اور طالبعلم کا یہ عمل دیکھ کر وہیں رک گئے جب طالبعلم سجدے سے اٹھا تو وہ اسکا ماتھا چوم لیتے ہیں . ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو بھی چھولیا، انہوں نے طالبعلم کے اس عمل کو سراہتے ہوئے اس کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں