ہمیں مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ملیں، پیپلز پارٹی کو غلط ملیں تو واپس کر دے،رانا ثنا اللہ

دہشت گردی ریاست کی ریڈلائن ہے،کوئی مخالف بیانیہ لے کر چلے گا تو پابندیوں کا سامنا ہو گا،مشیر وزیراعظم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر وزیراعظم راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ملیں، پیپلز پارٹی کو غلط ملیں تو واپس کر دے،دہشتگردی ریاست کی ریڈلائن ہے،کوئی مخالف بیانیہ لے کر چلے گا تو پابندیوں کا سامنا ہو گا۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ میں صوبوں کا معاملہ نہیں آتا(ن )لیگ کو رائے قائم کرنے کی ضرورت نہیں، پیپلزپارٹی کو مخصوص نشستیں غلط ملی ہیں توواپس کردیں، ہمیں مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکاسیاست میں مقام ہے،ان کی بات کی وضاحت خودکرسکتے ہیں،بلاول بھٹو نے کہا ہے کسی نے ان سے صوبوں کی بات نہیں کی، صوبے بنانا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، صوبوں کامعاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تون لیگ مقف اختیار کرے گی، جب تک پارلیمنٹ میں صوبوں کا معاملہ نہیں آتان لیگ کو رائے قائم کرنے کی ضرورت نہیں، پیپلزپارٹی کو مخصوص نشستیں غلط ملی ہیں توواپس کردیں، ہمیں مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ملی ہیں۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیان ٹھیک ہے ،کسی کو ٹشو پیپر اور کاغذی وزیراعظم،صدر نہیں ہوناچاہیے، بلاول بھٹو اچھے سیاستدان کی مثال بنیںتاکہ تقلید کریں۔ انہوںنے کہاکہ 26ویں اور 27 ویں ترمیم میں کوئی استعمال نہیں ہوا، 26ویں اور 27 ویں ترمیم میں کوئی ٹشو پیپر نہیں بنا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نے میثاق جمہوریت کرلیاتھا، سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے،معاملات حل کرنے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی ریاست کی ریڈلائن ہے،کوئی مخالف بیانیہ لے کر چلے گا تو پابندیوں کا سامنا ہو گا۔

WhatsApp
Get Alert