ہماری حکومت ہیلتھ سسٹم میں جو کرنے جارہی ہےوہ نظام شاید ہی دنیا میں کہیں اور ہو، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے اسلام ااباد میں صحت کارڈ اجراء کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ہماری حکومت ہیلتھ سسٹم میں جو کرنے جارہی ہے وہ نظام شاید ہی دنیا میں کہیں اور ہو ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے صحت کارڈ کا بہت بڑا اقدام اٹھایا ہے، ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ ہو گا، صحت کارڈ پر سرکاری اسپتال کے علاوہ پرائیویٹ اسپتال میں بھی علاج کرایا جا سکتا ہے۔وزیراعطم کا کہنا تھا کہ مجھے برطانیہ کے صحت

کے نظام نے متاثر کیا، برطانیہ کا ہیلتھ سسٹم دنیا میں سب سے اچھا سسٹم ہے لیکن جو ہم کرنے جا رہے ہیں ایسا پروگرام دنیا میں شاید ہی کہیں ہو۔دوسری جانب فاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کو امیکرون کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ کورونا آیا تھا تو لگتا تھا کہ بہت بڑا بحران جنم لینے والا ہے لیکن اس وقت بھی وزیر اعظم عمران خان واحد آدمی تھے جو یہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں یومیہ اجرت کمانے والوں کے بارے میں سوچنا چاہیے اور ہم نے پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی جس کی بدولت عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کورونا کے بعد معمولات زندگی کی طرف آنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔انہوں نے کہا اس مرتبہ بھی ہم نے یہی فیصلہ کیا ہے کہ اومیکرون کی صورتحال کے باوجود ملک میں کاروبار بند نہیں کیے جائیں گے اور معاشی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی، انشااللہ ہم کورونا کی اس لہر کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔فواد چوہدری نے ایس او پی پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل خصوصاً ویکسین لگوانا ضروری ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم ویکسین کے پھیلاؤ کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں، جتنی ویکسینیشن ہو گی، کورونا کے کیسز اتنی ہی تیزی سے نیچے آتے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو کورونا ہوا اس میں بھی بہت فرق تھا، جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی تھی ان پر ویکسین نہ لگوانے والوں کی نسبت بہت کم علامات ظاہر ہوئیں اس لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ کورونا کے مریضوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہاسپٹلائزیشن کی شرح میں صرف ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا۔پاکستان کے ہیلتھ سسٹم پر کوئی دبائو نہیں، فواد چوہدری نے کہا پاکستان کی کورونا کے حوالے سے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کو پوری دنیا نے سراہا۔عالمی جریدے اکانومسٹ نے بھی کورونا کنٹرول کی حکومتی پالیسی کو سراہا۔

Recent Posts

چمن کے عوام کو پاک افغان سرحد پر تجارت کی اجازت دی جائے، اپوزیشن جماعتیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے چمن میں پرامن دھرنے پرطاقت آزمانے کی شدید مذمت…

5 mins ago

بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی…

9 mins ago

گڈانی میں فائرنگ اور چوریاں معمول بن گئیں، سیاحوں کو لوٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا

گڈانی(قدرت روزنامہ)گڈانی ہوائی فائرنگ اور چوریاں روز کا معمول بن گئیں جیٹی اور ساحل پر…

15 mins ago

گوادر میں باڑ لگائیں یا دیوار چین بنائیں، یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، صبغت عبدالحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ سیاسی جہد کار صبغت عبدالحق بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ…

24 mins ago

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

9 hours ago