مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان پر جعلسازی کا الزام لگا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی جعلسازی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ، عمران خان نے خیراتی ادارے کے ڈونرز کو بطور پی ٹی آئی ڈونرز ظاہر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونرز کو اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں شامل کیا گیا جن میں سے 35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا لیکن جعلسازی سے ڈونرز کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈال دیا گیا اور عمران خان نے خیراتی ادارے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔
خیال رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت پر کورونا ریلیف فنڈ میں 40 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا بھی الزام لگایا ، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق فنڈز کا حکومت نے ریکارڈ فراہم نہیں کیا،کورونا فنڈکے 354 ارب میں سے 40 ارب روپے وفاق نے کھائے، وفاقی کابینہ نے اپنے ہی آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کو مسترد کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کورونا ریلیف فنڈ کا بھی ریکارڈ نہیں دیا گیا، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کو پبلک نہیں کیا گیا،کورونا ریلیف فنڈ میں خیبرپختونخوا کے عوام کا خون نچوڑا گیا، خیبرپختونخوا کورونا ریلیف فنڈ میں 36 کروڑ 60 لاکھ کی ادائیگیوں کا ریکارڈ نہیں ، صحت کارڈ پر اپنی تصویر لگا کر عوام کو صحت سہولیات نہیں ملتی، بی آرٹی پشاورپرپوچھاجائے تو حکم امتناع کے پیچھے چھپا جاتا ہے، چار لاکھ آر ایم اے کِٹس کا ٹھیکا نااہل کمپنی کودیا گیا،اینٹیجن کِٹس کاکنٹریکٹ بھی ایسی کمپنی کودیاجس نے جعلی دستاویزات دیں ، ایکسرے مشینوں کی کٹِس اور فلمز اسپتالوں کو فراہم نہیں کی گئیں،یہ پی ٹی آئی کی ساڑھے 8 سال کی خیبرپختونخوا میں کارکردگی ہے،آکسیجن سلنڈرز کی خریداری میں بھی 5 کروڑ روپے کا نقصان کیا گیا۔

Recent Posts

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

14 mins ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

27 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

32 mins ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

36 mins ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

42 mins ago

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

1 hour ago