ترکی میں شدید برف باری، سڑکوں پرکھڑے حیوانات منجمد ہوگئے

انقر ہ(قدرت روزنامہ) ترکی میں حالیہ برف باری کے نتیجیمیں بعض مقامات پر حیوانات برف میں دب گئے اور بعض مقامات پر برف میں منجمد ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی بعض ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ برف باری میں منجمد ہونے والے بعض جاندار مجسموں کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ترکی کے ایک صوبے کی سڑکوں پر کئی گدھوں کے جمنے کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا۔

ٹویٹ کرنے والوں نے کہا کہ یہ ویڈیو ترکی کے وان صوبے کی ہے جہاں سال کے اس وقت ملک میں کم درجہ حرارت کے نتیجے میں شدید برف باری ہوتی ہے۔اسی سیاق و سباق میں ترکی اور یونان میں زمینی اور فضائی نقل و حمل میں شدید برف باری کے دوران بڑی رکاوٹیں دیکھنے میں آئیں۔