ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کرادیا ، ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروائیں گے . اے آر وائی نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے شہری کی شہادت کی ذمہ دار سندھ پولیس ہے، ہم وزیر اعلیٰ سندھ پر قتل کی ایف آئی آر کٹوائیں گے ، دہشت گردی کے خلاف نہ پہلے سر جھکایا نہ آئندہ جھکائیں گے، ماضی میں بھی قربانیاں دیتے رہے ہیں آئندہ بھی دیتے رہیں گے ، ایم کیو ایم نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا، کارکن کی شہادت کے بعد یوم سیاہ کو یوم سوگ کے طور پر منائیں گے .

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے گنتی کے دن شروع ہوگئے ہیں ، جماعت اسلامی نے لمبے عرصے سے دھرنا دیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن جماعت اسلامی شاید پیپلزپارٹی کے لیے خطرے کا نشان نہیں ہے ، اسی لیے انہیں ریڈ زون میں دھرنے کی اجازت دی گئی . خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی میں مظاہرے کے دوران پولیس کے تشدد سے زخمی ہونے والے رہنما انتقال کر گئے ، ایم کیو ایم پاکستان کے جوائنٹ آرگنائزر اسلم مظاہرے کے دوران زخمی ہو ئے تھے ، واقعے پر ایم کیوایم پاکستان نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ، متحدہ رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیں دوبارہ للکارا ہے، ڈاکو کراچی پر مسلط ہیں، ایم پی اے صداقت حسین پرتشدد کا حساب لیا جائے گا، ہماری ماؤں، بہنوں پر ڈنڈے برسائے گئے ، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ورنہ شہر کے دروازے بند کردیں گے، وزیراعظم آئی جی اور ڈی آئی جی کو معطل کریں، ہم جمہوریت کو واحد راستہ سمجھتے ہیں ، اس سے قبل ایم کیوایم پاکستان نے بلدیاتی قانون کیخلاف کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے وزیراعلیٰ ہاوس جانے کی کوشش کی تو انتظامیہ نے سی ایم ہاؤس جانے والا راستہ بند کردیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ، شرکا کو وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب بڑھنے سے روکنے پر ایم کیوایم کارکنوں نے سندھ حکومت کےخلاف نعرے بازی کی تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ایم کیوایم کارکن اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، جس پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے زبردست لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، شیلنگ میں متعدد کارکنان سمیت بچے اور خواتین بھی زخمی ہوگئے .

. .

متعلقہ خبریں