اکشے کمار نے کپل شرما کے پاؤں کیوں چھوئے؟ کہانی سے پردہ اٹھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اکشے کمار کی طرف سے اُن کے پاؤں چھونے کی تصویر پر وضاحت دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے اکشے کمار کے ساتھ فلم پروموشن کےلیے شو میں آنے اور ایک موقع پر ان کے پاؤں چھونے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔اکشے کمار اپنی فلموں کی پروموشن کے لیے اکثر کپل شرما شو میں جاتے ہیں، اس دوران مہمان اور میزبان کے درمیان خوب باتیں ہوتی ہیں۔
ایسے ہی ایک فلم کی پروموشن کے موقع پر اکشے کمار نے کپل شرما کے پاؤ چھوئے تھے، جسے کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔کپل شرما نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی، اس کا کیپشن لکھا تھا کہ’ اپنی فلم کی کامیابی کے لیے اکشے کمار آشیرواد لے رہے ہیں‘۔اپنے نیٹ فلکس شو کی ریلیز سے قبل ایک انٹرویو کے دوران کپل شرما نے تصویر کے پیچھے کی کہانی سے پردہ اٹھادیا ہے۔
میزبان نے انہیں اکشے کمار کے ساتھ تصویر دکھائی اور تصویر کے پیچھے کی کہانی سے متعلق پوچھا تو کپل شرما نے جواباً کہا کہ ’بس یہی تو ہے جو میں نے کمایا ہے‘۔کپل شرما نے بتایا کہ جب اکشے کمار اپنی فلم کی تشہیر کےلیے آئے تو وہ بالی ووڈ اسٹار کا پاؤں چھورہے تھے لیکن اس موقع پر انہوں نے نشاندہی کی کہ میں پاؤں نہیں گھٹنے چھوتا ہوں اور پھر انہوں نے مجھ ایسا کرکے دکھایا، یہی وہ لمحہ ہے جب فوٹو کھینچی گئی۔
اس موقع پر انہیں ایک اور تصویر دکھائی گئی تو کپل شرما نے اس کی پیچھے کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ یہ میری فلم فرنگی کے وقت کی ہے۔کامیڈین نے بتایا کہ یہی وہ وقت ہے جب میں اکشے کمار بن گیا تھا، اس وقت میں نے 72 کلو وزن کرنےکے لیے صبح ساڑھے 4 بجے اٹھ جاتا تھا اور 7 بجے تک ورزش کرتا تھا۔انہوں نے ساتھ ہی انکشاف کیا کہ فلم کے فلاپ ہونے کے بعد وہ واپس 92 کلو وزن پر لوٹ آئے تھے۔