اب لوگ گھنٹوں لائن میں نہیں لگیں گے ۔۔ یہ شخص کون ہے جو دوسروں کی جگہ لائن میں کھڑے ہو کر آج لاکھوں روپے کما رہا ہے

برطانیہ (قدرت روزنامہ)اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب کسی بھی شاپنگ مال یا پھر کسی دفتر کے باہرعوام کا رش بڑھ جاتا ہے تو وہاں لائن لگ جاتی ہے۔ اور لوگ اپنا نمبر آنے پر کام کرواتے ہیں مگر اب برطانیہ کا ایک ایسا شخص بھی سامنے آیا ہے جس نے لوگوں کی جگہ لائنوں میں کھڑے ہونے کو کاروبار بنا لیا ہے۔ جی بالکل آپ نے صحیح سنا یہ 31 سالہ فریڈی ایک ماہر ویٹر کی طرح امیر لوگوں کی جگہ قطاروں میں کھرے ہوتے ہیں اور ان سے معاوضہ طلب کرتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ اس کام کیلئے فی گھنٹہ 20 ہزار پاؤنڈز یعنی 4 ہزار پاکستانی روپے وصول کرتے ہیں۔

مزید یہ کہ فریڈی ایک تاریخی افسانہ نگار ہیں اور وہ جب بھی فارغ ہوتے ہیں تو یہ کام کرتے ہیں، اس کام کو کرتے ہوئے انہیں 3 سال ہو گئے ہیں۔ اس انتہائی منفرد کام پر فریڈی کا کہنا ہے کہ ان کے زیادہ تر کلائنٹ امیر لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس لائنوں میں کھڑے ہونے کا وقت نہیں ہوتا یا پھر انہیں قطار میں کھڑا ہونا اچھا نہیں لگتا۔ تو وہ کچھ پیسے لے کر ان کا کام آسان کر دیتے ہیں۔