کونسے پھل دانتوں کو پیلا ہونے سے بچاتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہر انسان اپنی شخصیت کو بہتر سے بہتر بنانا چاہتا ہے، انسانی شخصیت کو نکھارنے کے لیے دانتوں کو صاف رکھنا بےحد ضروری ہوتا ہے۔اگر آپ کے دانت پیلے ہیں اور آپ اس سے شرمندہ ہوتے ہیں تو اپنی خوراک میں ان پھلوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں، جس سے آپ کے دانت سفید ہونا شروع ہوجائیں گے۔
دانت پیلے ہونے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سگریٹ نوشی، منہ کی صفائی نہ کرنا، جینیاتی خرابی یا غیر صحت بخش خوراک کا لینا شامل ہے۔پیلے دانتوں سے بچنے کے لیے ان پھلوں کو خوراک میں شامل کیا جائے تو خاطر خواہ نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

سیب

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپکی صحت پر بے شمار مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سیب میں مالیک ایسڈ ( malic acid) پایا جاتا ہے جو تھوک پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہ لعاب دانتوں کو قدرتی طور پر سفید کرتا ہے۔

اسٹرابیری

اسٹرابیری میں بھی مالیک ایسڈ ہوتا ہے جو دانتوں کی سفیدی میں مدد دیتا ہے، اس میں فائبرز بھی ہوتے ہیں جو منہ کے اندر موجود بیکٹیریا سے نجات دلانے میں مدد دیتے ہیں۔

کیلا

کیلے میں غذائی ریشے، وٹامن بی 6 اور مینگنیز (manganese) جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں، جو منہ اور دانتوں کو صاف کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔

کیلے کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اس کے چھلکے کو تقریباً ایک سے دو منٹ تک دانتوں پر رگڑیں۔

Recent Posts

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

23 mins ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

1 hour ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

1 hour ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

2 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

2 hours ago