سنجے دت اور سنیل شیٹھی کی 12 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی معروف جوڑی سنجے دت اور سنیل شیٹھی کو 12 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔پنک ویلا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت اور سنیل شیٹھی نے بالی وڈ کی کئی سپر ہٹ ہونے والی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’کانٹے‘، ’رخت‘ اور ’نو پرابلم‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔
اداکاروں کو آخری بار 2010ء میں ریلیز ہونے والے فلم ’نو پرابلم‘ دیکھا گیا تھا۔
سنجے دت اور سنیل شیٹھی بہت جلد مشہور فلم ’یملا پگلا دیوانہ‘ کے ہدایت کار سمیر کارنک کی کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے۔ ایشا گپتا، زید خان، سوربھ شکلا اور جاوید جعفری بھی فلم کا حصہ ہوں گے۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ سنجے دت اور سنیل شیٹھی فلم میں پنجابی کردار ادا کریں گے جبکہ دیگر فنکاروں کے کردار کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے۔سنجے دت اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ فلم کے لیے پری پروڈکشن کا کام شروع ہو چکا ہے، فلمساز 2022ء میں اس کی ریلیز کے خواہاں ہیں۔ فلم کی شوٹنگ پنجاب میں ہوگی۔
سنجے دت نے اس سال کے لیے ایک سے زیادہ فلمیں لائن اپ کر رکھی ہیں۔ اداکار فلم ’پریتھوی راج‘، ’شمشیرہ‘، ’کے جی ایف 2‘ میں نظر آئیں گے۔ ’پریتھوی راج‘ کو رواں ماہ ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ریلیز ملتوی کی گئی۔

Recent Posts

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا…

16 mins ago

شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک…

28 mins ago

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درا?مد…

31 mins ago

آپ دھونی میں دہانی ہوں،شاہنواز دہانی کی بات پر سابق بھارتی کپتان دھونی کا ردعمل کیا تھا؟ آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا شمار ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…

39 mins ago

لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس…

41 mins ago

اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بولر کا نام دیدیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم…

54 mins ago