جیکولین فرنینڈس کی سوشل میڈیا پر واپسی، صارفین کے چبھتے سوالات

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پرواپسی کے ساتھ ہی صارفین نے بھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے متعلق سوال کردیا۔200کروڑ کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلق کے حوالے سے خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پرواپسی ہوگئی۔
جیکولین فرنینڈس نے سوشل میڈٰیا پراپنی تصویرشئیرکی جس میں وہ ایک کتاب پکڑے مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔جیکولین فرنینڈس کی سوشل میڈیا پرواپسی ہوئی توکئی مداحوں نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ مداحوں نے جیکولین فرنینڈس سے سوال پوچھ لیا کہ سکیش چندرکہاں ہے؟ جیکولین ایسے سوالات کونظراندازکرگئیں اورکوئی جواب نہیں دیا۔
جیکولین فرنینڈس کو 200کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے ملزم سکیش چندرسے تعلقات اورکروڑوں روپے کے تحائف وصول کرنے کے الزامات پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہنے والی جیکولین فرنینڈس تفتیش کے بعد کئی ہفتوں تک سوشل میڈیا سے غائب رہی تھیں۔