شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) دنیائے کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے ہیں . لیگ کا حصہ بن کر وہ بہت جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے .

بوم بوم آفریدی نے یہ اطلاع اپنے مداحوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام کے ذریعے دی ہے . پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ‏سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ وہ نیپال میں ہونے والی لیگ میں شامل ہو گئے ہیں . ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی ایل) رواں سال ستمبر میں شروع ہو گی جس میں دنیا بھر کے بہترین ‏کھلاڑی شریک ہوں گے . شاہد خان آفریدی لیگ میں کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جس کی تصدیق ‏شاہد آفریدی اور ای پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے . شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وہ نیپال جانے کے لیے تیار ہیں . ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران مزید دیگر جگہوں پر بھی جائیں گے جن کے متعلق سنا ہے کہ ان جیسی خوبصورتی کہیں اور نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں