“مجھے ہیرو کی گرل فرینڈ کی وجہ سے بھی فلموں سے نکالا گیا کیونکہ وہ ۔ ۔ ۔” روینا ٹنڈن نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن اپنے وقت کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک تھیں جن کی گووندا، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے ساتھ کافی ہٹ جوڑی تھی،تاہم کئی عرصے سے انہوں نے فلموں میں کام نہیں کیا، اب اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کے ساتھی اداکار کی گرل فرینڈ کی وجہ سے انہیں کئی فلموں سے نکالا گیا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روینا ٹنڈن نے بتایا کہ ماضی میں مجھے جان بوجھ کر ایک دو فلموں سے نکالا گیا کیونکہ ہیرو کی گرفرینڈ جو خود بھی اداکارہ تھی، مجھے پسند نہیں کرتی تھی وہ میرے بارے میں غیر محفوظ تھی، ہیرو کی گرل گرینڈ نے اداکار کو میری جگہ کسی اور اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کرنے پر مجبور کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روینا نے بتایا کہ اداکار کی گرل فرینڈ نے اسے بعد میں دھوکا دیا اور اسے چھوڑ کر چلی گئی۔خیال رہے کہ اداکارہ نے ماضی کے مذکورہ ہیرو اور اس کی گرل فرینڈ کا نام نہیں لیا۔
View this post on Instagram