سابق بھارتی کرکٹر بابر اعظم سے مایوس
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کی ناقص پرفارمنس نے مایوس کردیا۔آکاش چوپڑا نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ شرجیل خان کے انہیں مواقع دینے کے باوجود بابر اعظم صحیح نہیں کھیل پائے۔
Babar’s shadow arrived in Karachi today…never got going. No rhythm. Sharjeel’s cameo allowed him to settle in…but still it wasn’t enough in the end. #PSL7
— Aakash Chopra (@cricketaakash) January 27, 2022
خیال رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان نے ملتان سلطانز کیخلاف پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں 29 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔
میچ میں شکست کے بعد بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے مڈل اوورز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے باعث میچ میں شکست ہوئی، ہمارے دو اہم بالرز عماد اور عامر دستیاب نہیں تھے جس کی وجہ سے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام ہوئے۔ واضح رہے کہ کراچی کا اگلا میچ 29 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا جبکہ اسی روز ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔