عظمیٰ بخاری نے خود کو قرنطینہ کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا۔مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے لوگوں سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سب لوگ احتیاط کریں، کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ویکسین اور بوسٹر لگوا چکی ہوں، اس کورونا نے میرا سب کچھ چھین لیا تھا۔دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایکٹیو کورونا کیسز 1 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 963 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 27 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 2 ہزار 62 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 219 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں، اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہو چکی ہے۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

50 mins ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

56 mins ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

1 hour ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

1 hour ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

1 hour ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

1 hour ago