بگ باس 15 کا فائنل: سدھارتھ شکلا کی یاد میں سلمان خان ہوئے غمزدہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیلیویژن پر سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والا شو بگ باس جس کا 15واں سزین جاری ہے جو کہ ختم ہونے والا ہے۔حال ہی میں اس شو کے میں بھارتی اداکارہ و ماڈل شہناز گل اسپیشل گیسٹ کے طور پر شریک ہوئی ہیں جو کہ بگ باس سیزن 13 کا حصہ رہ چکی ہیں۔
اس موقع پر مرحوم اداکار سدھارتھ شکلا کی یاد میں اداکار اور شو کے ہوسٹ سلمان خان اور اداکارہ شہناز گل اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رونے لگتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


یہ پہلا موقع تھا کہ جب سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد اداکار سلمان خان اور اداکارہ شہناز گل کی ملاقات ہوئی ہے اور سیزن میں ساتھ ہونے کی وجہ سے کچھ اچھی یادیں دوبارہ تازہ ہوگئیں۔اس سے پہلے بھی اداکار سلمان خان اس پلیٹ فارم سے سدھارتھ شکلا کو خراج تحسین پیش کرچکے لیکن اس بار ایسا کرتے ہوئے سلو میاں کی آنکھیں نم ہوگئیں ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار سدھارھ شکلا گزشتہ سال 39 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے ، ان کی موت نے انڈسٹری کی فضا کو غمگین کردیا تھا۔