پی ٹی آئی کی طرف سے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں چوہدری انوارالحق بھی شامل ہیں . بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر اور مسلسل نویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں . وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر مسلسل تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں . ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس، چوہدری انور الحق نے بھی سلطان محمود چوہدری کی طرح اپنی اپنی لابنگ شروع کردی ہے . پی ٹی آئی کی سینئر قیادت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے . . .
(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون؟ تحریک انصاف کی طرف سے عہدے کے لیے 3 مضبوط امیدوار سامنے آگئے .
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے اگلے وزیراعظم کےلیے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سردار تنویر الیاس میں سخت مقابلہ ہے .
متعلقہ خبریں