یوسف رضا گیلانی کا ایوان میں نہ آنا ناقابل فہم ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے سوالات اٹھا دئیے

ا سلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک بل بلڈوز کرنے والوں نے اپنی آزادی و خود مختاری کا سودا کیا ہے، انہیں خوش ہونے یا فخر کرنے کے بجائے ندامت ہونی چاہیے۔لیڈر آف دی اپوزیشن یوسف رضا گیلانی کا ایوان میں نہ آنا ناقابل فہم ہے، ان سمیت اپوزیشن کے آٹھ ارکان آج ایوان میں نہیں آئے جبکہ آصف کرمانی نے کہا کہ ایوان بالا میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود بل کا پاس ہونا تشویش کی بات ہے۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا

کہ سرکاری گنتی پوری کرنے کیلئے ایوان کو دو گھنٹے کیلئے یرغمال بنائے رکھا گیا اور اس پر ”انتظار فرمائیے” کا لیبل لگا دیا گیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے چند ٹکوں کے عوض اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے قدموں میں ڈال دیا ہے۔ حکومت اور اسکے اتحادی اپنے چہرے پر لگا ملامت کا یہ داغ کبھی نہیں دھو سکیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ آدھی رات کے بعد جاری ہونے والے آرڈر آف دی ڈے میں اسٹیٹ بینک بل ڈالا گیا۔ آج ایوان کی کارروائی بھی جمہوری پارلیمانی روایات کا اچھا نمونہ نہ تھی۔ سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود بل کا پاس ہونا تشویش کی بات ہے جو سینیٹرز نہیں آئے، ان کی جماعتوں کے سربراہان اس کا نوٹس لیں اور غیرحاضری کی وجہ دریافت کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بل پر باآسانی شکست دی جا سکتی تھی۔

Recent Posts

پاکستان نے اوسلو فائرنگ کے ملزم کو ناروے کے حوالے کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ناروے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2022 کے پرائیڈ…

1 min ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی…

11 mins ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی سرگرمیاں موقوف ہونے کے بعد پی ٹی…

19 mins ago

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے…

30 mins ago

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

49 mins ago

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

57 mins ago